ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اب منڈن کرواکر بی جے پی کارکنوں نے کی ٹکٹ نہ ملنے کی مخالفت

اب منڈن کرواکر بی جے پی کارکنوں نے کی ٹکٹ نہ ملنے کی مخالفت

Sun, 29 Jan 2017 23:06:24    S.O. News Service

لکھنو29جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹکٹ کو لے کر وعدہ خلافی کی مخالفت میں اب بی جے پی کارکنوں نے اپنی مانگ منوانے کے لئے نئی ترکیب اپنائی ہے۔اتوار کو بی جے پی کارکنوں نے سر منڈواکر پارٹی کی طرف سے منتخب امیدواروں کا انتخابات میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ہررییا علاقے کے موڑگھاٹ پر بی جے پی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کو لالی پاپ قرار دیتے ہوئے اجتماعی منڈن کروایا۔اس دوران احتجاج پر اترے کارکنوں کی قیادت کر رہے چندر پانڈے نے کہا کہ اگر پارٹی نے جلدی ٹکٹ میں ردوبدل نہیں کیا تو ہم آر پار کی لڑائی کے لئے مجبور ہوں گے۔بستی کی پانچوں سیٹ پر ٹکٹ جاری ہونے کے بعد سے ہی کارکنوں کا احتجاج تھم نہیں رہا ہے۔کارکنان پی ایم مودی کو خون سے خط لکھنے کے علاوہ دو ہزار کی نوٹ پر ایم پی ہریش دویدی کو بے وفا بتا کر انٹرنیٹ پر وائرل کرنے تک کا ہتھکنڈہ اپنا چکے ہیں۔وہیں بی جے پی ضلع صدر پون کمار کسودھن نے کہا کہ چند کارکن ہی مخالفت کر رہے ہیں۔ایک دو دن میں ٹھنڈا نہیں پڑتے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
 


Share: